پی ایس ایل سپلیمنٹری، ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل، راشد خان کے متبادل کا اعلان نہ ہوسکا

05:38 PM, 29 Jan, 2024

ویب ڈیسک: (شکیل خان) پی ایس ایل  کے، سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل ہو گئے۔پشاور زلمی نے   لونگی اینگیدی کی جگہ وقار سلام خیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ لاہور قلندرز نے راشد خان کے ری پلیسمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

پی ایس ایل 9 کے لئے فرنچائزز نے اسکواڈز تقریبا  مکمل کر لئے۔ ری پلیسمنٹ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے مکمل عدم دستیاب لونگی اینگیدی اور نور احمد کی جگہ وقار سلام خیل اور گس اٹکنسن کو پک کیا۔ زلمی نے جزوی دستیاب خرم شہزاد کی جگہ ارشد اقبال جبکہ نوین الحق کے ری پلیسمنٹ کو ریزرو رکھا۔

لاہورقلندرزنے جزوی دستیاب ڈین لارنس کی جگہ اور مکمل عدم دستیاب راشد خان کی ری پلیسمنٹ ریزروکردیں۔ ری پلیسمنٹ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے جزوی دستیاب کیرون پولارڈ کی جگہ زاہد محمود اور ٹیم سیفرٹ کی ری پلیسمنٹ ریزرو کر دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سری لنکا کی سیریز کی وجہ سے جزوی دستیاب وانندو ہسارانگا کی جگہ بسم اللہ خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مکمل عدم دستیاب ٹام کرن کی ری پلیسمنٹ ریزرو کردی۔

سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے  لوک ووڈ اور سفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نےاوبد مک کوئے اور حیدرعلی، لاہور قلندرز نے بھانوکا راجاپکسا اور طیب عباس، ملتان سلطانز نےجانسن چارلس اور محمد شہزاد، کراچی کنگز نے لیوئس ڈی پلوئے اور محمد روہد کو اسکواڈ میں شامل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نےسپلیمنٹری کیٹیگری کےپہلے راؤنڈ میں لاؤری ایونز  کو شامل کیا جبکہ دوسری پک ریزروکردی۔

مزیدخبریں