ویب ڈسک: سابق امریکی صدر کے شدید ترین مخالف امریکی گلوکار اسنوپ ڈاگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں امریکی ریپر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا۔ میرے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے محبت اور احترام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے مائیکل ہیرس کو معافی دے کر بڑا کام کیا ہے۔
یادرہے مائیکل ہیرس ڈیتھ رو ریکارڈز کے بانی ہیں اس کمپنی نے 1993 میں اسنوپ ڈاگ کا مشہور "ڈاگی اسٹائل" البم جاری کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں مائیکل ہیرس کو منشیات کی اسمگلنگ اور قتل کی کوشش کے الزام میں قید ہونے کے بعد معاف کر دیا۔
واضح رہے کہ اسنوپ ڈوگ امریکی ریپر گذشتہ تمام برسوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں حتی کہ انہوں نے اپنے گانے "لیوینڈر (نائٹ فال ریمکس)" کے میوزک ویڈیو میں "رونالڈ کلمپ" کے مسخرے کردار پر بندوق تانی تھی۔