اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

06:03 PM, 29 Jan, 2024

ویب ڈیسک: گورنراسٹیٹ بینک نے صحافیوں سے  غیر رسمی گفتگو میں بڑی خبر دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کالا دھن  کمانے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائیگا۔ نئے نوٹوں کو رنگ ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کےساتھ متعارف کرایا جائیگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے۔ امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں