پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کی مشترکہ مشق البدر8 کا آغاز

10:09 PM, 29 Jan, 2024

ویب ڈیسک: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں دو ہفتے طویل مشترکہ مشق البدر 8 کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق البدر میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستوں نے شرکت کی۔ 

ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

البدر پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشت گردی شعبے میں سالانہ مشترکہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان اور بحرین نے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کےلیے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں