پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29جولائی ، 2021

07:33 AM, 29 Jul, 2021

اویس
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کےلئے سخت جدوجہد کی، افغان رہنماؤں کے الزامات افسوسناک ہیں، افغانستان میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی، پاکستان کے لئے افغان امن عمل میں بھارت کی شمولیت قبول کرنا ممکن نہیں۔ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم امن قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، وزیرمملکت فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب، کہا پاکستانیوں نے کھلے دل سے افغان بھائیوں کو خوش آمدید کہا، ہمارے دروازے ان کےلئے کھلے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ پانچ تین فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 497 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی، 59 ہزار 761 مریض زیرعلاج، 3 ہزار 84 کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی میں صورتحال بگڑنے لگی، کورونامثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے بڑھ گئی، محکمہ صحت سندھ کی 2 ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش، سندھ حکومت کا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں، مریم نواز نے کورونا کے باعث آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہوں اور عدالت حاضر نہیں ہوسکتی، استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، مریم نواز کی استدعا۔
مزیدخبریں