ظاہر جعفر نے نور مقدم کو لیکر بیرون ملک فرار کی کوشش کی تھی؟

08:43 AM, 29 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نور مقدم کیس میں اب تک کا سب سے بڑا انکشاف ، ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو لے کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی، اس نے آن لائن ٹیکسی منگوائی اور پھر ننگے پاؤں نور مقدم کو ٹیکسی میں بٹھایا مگر پھر نہ جانے اس کے دل میں کیا خیال آیا وہ اس نے بیرون ملک فرار ہونے کا اپنا ارادہ ترک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں اب تک کا بہت بڑا انکشاف ہوا ہے کہ جب ظاہر جعفر کے نور مقدم کو لیکر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کا معلوم ہوا ہے، ظاہر جعفر نے 18,19 جولائی کی رات آ ن لائن ٹیکسی منگوائی ۔ ٹیکسی رات بارہ بجے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئی جسے ظاہر مقدم نے دو گھنٹے انتظار کروایا ، ذرائع کے موقع ظاہر جعفر نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو کہا کہ وہ پیسے کی فکر نہ کرے اسے زیادہ پیسے ملیں گے، وہ بس انتظار کرے۔ دو گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد ظاہر جعفر تقریبا سوا دو بجے گھر سے نکلا تو اس کے ساتھ نور مقدم بھی تھی، وہ ننگے پاؤں تھی اور اس کا موڈ آف تھا، ظاہر جعفر نے ائیر پورٹ کے سفر کے دوران کئی بار نور مقدم سے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا اور کھڑکی سے باہر دیکھتی رہی۔ ظاہر جعفر کے پاس امریکہ کی ون وے ٹکٹ تھی جو غیر ملکی ائیر لائن کی تھی مگر راستے میں ظاہر جعفر نے ٹیکسی ڈرائیور کو کہا کہ اسے دیر ہو چکی ہے حالانکہ اس کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 3:50 کی تھی۔ اس نے پندرہ منٹ ٹیکسی میں سفر کیا اور پھر اسے واپس گھر چلنے کا کہا ۔ ظاہر جعفر نور مقدم کو لے کر واپس اپنے گھر آیا۔
مزیدخبریں