برطانوی وزیر اعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے
11:29 AM, 29 Jul, 2021
لندن ( ویب ڈیسک ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ساتھ بیٹھی خاتون کو چھتری کی پیشکش کی ، انہوں نے انکار کر دیا مگر برطانوی وزیر اعظم نے اتنی زور سے چھتری کو کھولنے کی کوشش کی کہ وہ الٹی ہو گئی، شہزادہ چارلس اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چالس ایک ساتھ بیٹھے تھے، وہ اس وقت ایک مزاحیہ کردار میں تبدیل ہو گئے اور انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک دم ان کے دل میں پچھلی قطار میں بیٹھی ایک خاتون کیلئے رحم دلی کا جذبہ پیدا ہوا، انہوں نے چھتری کو کھولا اور ساتھ ہی خاتون کو چھتری کی پیشکش کی مگر خاتون نے صاف انکار کر دیامگر اس وقت تک برطانوی وزیر اعظم چھتری اس خاتون تک بڑھا چکے تھے وہ ایک چھتری ایک دم سے بند ہو گئی۔ بورس جانسن نے چھتری کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ الٹی کھل گئی ، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگوں کی ہنسی نکل گئی ۔ برطانوی وزیر اعظم نے ایک بار پھر کوشش کی مگر اب چھتری ماننے پر تیار نہ تھی سو انہوں نے چھتری کو مستقلا پکڑ کر رکھا تاکہ وہ دوبارہ دوسرے رخ پر نہ کھل جائے، اس موقع پر برطانوی شہزادہ چارلس، بورس جانسن کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتے رہے جبکہ وہاں پر موجود دیگر شرکا بھی برطانوی وزیر اعظم کی یہ اٹھکلیاں دیکھ کر محفوظ ہوتے رہے۔