دریائے چناب میں سیلاب، پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی
12:57 PM, 29 Jul, 2021
گجرات ( پبلک نیوز) دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب پانی کا بہاؤ 1لاکھ 89 ہزار 6سو 83 کیوسک ریکارڈ۔ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کا1لاکھ 83 ہزار6 سو 88 کیوسک ریکارڈ ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 33 ہزار کیوسک ریکارڈ۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اخراج 1 لاکھ 10ہزار400 کیوسک ہے۔ دوسری جانب ایریگشن انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شگاف پڑنے سے سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا۔