اسلام آباد میں بارشیں، صدر مملکت عارف علوی نے اپنی کشتی تیار کر لی

04:20 PM, 29 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں اور ان کی وجہ سے سامنے آنے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جہاں انتظامیہ متحرک ہے وہیں پر صدر مملکت عارف علوی نے بھی اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے کشتی رانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میری ضرورت پڑی تو اپنی کشتی کے ساتھ میں تیار ہوں۔ شیئر کی جانے والی تصویر میں صدر مملکت کو چپو کے ساتھ کشتی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ اسلام آباد بھی کراچی اور پاکستان کے دیگر تمام شہروں کی طرح خوبصورت بھی ہے اور میرا اپنا بھی۔ یقینی طور پر انتظامیہ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو وہ بھی اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہر وقت تیار ہیں۔
مزیدخبریں