ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

04:42 PM, 29 Jul, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کے میں ایک بار پھر کمی ہونے لگی۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر ایک دم کم ہو گئے۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔ جس کے بعد ملکی زرمبادلہ 25 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ ان میں سے 22 کروڑ ڈالر مرکزی بینک جبکہ 3 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں کے کم ہوئے۔ مزکری بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہو کر 17.82ارب ڈالر رہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.04 ارب دالر رہے۔
مزیدخبریں