عاطف اسلم نے اکشے کمار، بی پراک اور ایمی ورک کو پیچھے چھوڑ دیا

05:18 PM, 29 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: پاکستان کے صف اول کے گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی اداکار اکشے کمار، سنگر اور کمپوزر بی پراک اور اداکار و گلوکار ایمی ورک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بڑی عید پر عاطف اسلم نے اپنا گانا رفتہ رفتہ ریلیز کیا جس میں ان کے ساتھ سجل علی نے نے پرفارم کیا۔ یہ گانا عید کے پورا ہفتہ گزرنے پر بھی یوٹیوب کی ٹرینڈنگ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری میں صف اول کے اداکار اکشے کمار، سنگر اور کمپوزر بی پراک اور اداکار و گلوکار ایمی ورک ساتھ یوٹیوب پر گانا فی الحال 2 ریلیز کیا گیا جس میں کریتی سینن کی بہن نورپور سینن بھی موجود تھیں۔ عاطف اسلم کے رفتہ رفتہ نے ان سب بڑے بڑے ناموں کے فی الحال دو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔ فی الحال دو اس وقت یوٹیوب کی ٹرینڈنگ لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ خیال رہے کہ فی الحال 2 گزشتہ برس ریلیز کیے جانے والے گانے فی الحال کا دوسرا حصہ ہے۔
مزیدخبریں