پرائمری سکول کا استاد ملک کا صدر منتخب

06:31 PM, 29 Jul, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: استاد کو بادشاہ گر کہا جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کوئی استاد چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا کیونکہ استاد، استاد ہوتا ہے۔ استاد کے مقام و مرتبہ پر کوئی دو رائے نہیں۔ ایسے ہی ایک استاد جو پرائمری سکول میں پڑھاتے تھے، ملک کے صدر بن گئے ہیں۔ جنوبی امریکہ کے ملک ' پیرو' میں پیدرو کاستیلو نامی اس استاد نے چھوٹے سے گاؤں میں ایک کسان کے گھر 1969 میں جنم لیا۔ پونا در اصل پیرو کا ایک گاؤں ہے جہاں پر انھوں نے 1995 میں پرائمری سکول میں پڑھانا شروع کیا۔ وہ 2020 تک وہاں خدمات انجام دیتے رہے۔ اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز انھوں نے 2002 کے دوران کیا۔ ان کو شہرت اس وقت ملی جب وہ 2017 میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافوں کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ اس وقت ہونے والی ہڑتالوں کی صدارت کرتے ہوئے وہ شہرت کی بلندیوں کی جانب گامزن ہوئے۔ اپنی سیاسی جدوجہد کے باعث پیدرو کاستیلو کو پیرو کے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا اور غیر متوقع طور پر وہ جیت گئے۔ ان کے مقابلہ میں سابق صدر کی بیٹی الیکشن لڑی رہی تھیں۔ پیدرو کاستیلو نے اپنی حریف کو 44 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔
مزیدخبریں