راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، اغوا ہونے والا 3 ماہ کا بچہ بحفاظت بازیاب

05:49 AM, 29 Jul, 2022

احمد علی
راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال سے اغوا ہونے والا تین ماہ کا بچہ بحفاظت بازیاب، اغواکار ملزمہ اور ساتھی گرفتار۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو والدہ کے حوالے کیا۔ https://twitter.com/RwpPolice/status/1552782581514518533?s=20&t=yeCBjWd3niuk9ATUoUivDg سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو والدہ کے حوالے کیا تو اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ماں بچے کو گلے لگا کر زار وقطار روتی رہی۔ خیال رہے کہ اس نوزائیدہ بچے کو گذشتہ روز بی بی ایچ ہسپتال سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ https://twitter.com/RwpPolice/status/1552874790507216896?s=20&t=yeCBjWd3niuk9ATUoUivDg اغوا کی اطلاع پر سی پی او شہزاد ندیم بخاری نے فوری کارروائی کرکے بچے کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون نے 3 ماہ کے محمد موسیٰ کو اس کی 10 سالہ بہن سے اٹھانے کیلئے لیا اور غائب یو گئی تھی۔ https://twitter.com/ShehzadPSP/status/1552811084104568833?s=20&t=yeCBjWd3niuk9ATUoUivDg
مزیدخبریں