کابل: کرکٹ اسٹیڈیم میں لیگ میچ کے دوران دھماکا، 4 افراد زخمی
02:18 PM, 29 Jul, 2022
کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت اسٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا، دھماکے کے بعد تمام کھلاڑیوں کو ایک بنکر میں بھیج دیا گیا۔ دھماکے کے وقت بندے عامر ڈریگنز اور پامیر زلمی کی ٹیمز کے درمیان لیگ میچ کھیلا جا رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت اقوام متحدہ کے عہدیداران بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل کابل میں واقع ایک گردوارے کے دروازے پر بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔