فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان
04:08 PM, 29 Jul, 2022
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ جلد سنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق مشاورت شروع کر دی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنگ کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دینا شروع کر دی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہو گا، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم فیصلے سے متعلق معاونت کرے گی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک سنانے کا امکان ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سالہ کیس کی سماعت اور دستاویزات کا بغور جائزہ شروع کر دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہونا شروع ہو چکے ہیں، سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار اور سکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ کو دیکھا جا رہا ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے.