سرکاری ویگو کی ٹکر، کنٹونمنٹ بورڈ ملازم جاں بحق، پولیس گاڑی کا پتہ لگانے میں ناکام

11:52 AM, 29 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ڈیفنس میں تیزرفتار سرکاری گاڑی سے سی بی سی ورکر کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری ویگو کس کی ہے؟ گاڑی میں سوار لڑکا لڑکی کون تھے؟ پولیس 24 گھنٹے بعد بھی پتہ نہ لگا سکی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں سرکاری گاڑی کا ریکارڈ بھی سامنے نہ آسکا۔

تاہم پولیس نے حادثے میں جاں بحق ارشاد کی موت پر مقدمہ درج کرلیا۔ جانی نقصان کے باوجود مقدمہ صرف غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار سرکاری گاڑی میں لڑکا اور لڑکی سوار تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مبینہ طور گاڑی میں سوار افراد نشے کی حالت میں تھے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری پھر بنگلے کی دیوار سے ٹکرائی۔ ٹکر کی شدت سے بنگلے کی بیرونی دیوار بھی گر گئی۔ گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد سرکاری گاڑی نے ارشاد کو بھی روند ڈالا۔ ارشاد شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں