ویب ڈیسک: کھاریاں کے علاقے میں پولیس لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ دیرینہ دشمنی کے واقعات پر 3 روز پر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج پیش آنے والے حالیہ واقعہ میں پیشی پر جارہے 2 بھائیوں پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
عینی شاہین کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار قتل کرنے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ پے در پے تحصیل کھاریاں میں یہ قتل کی چھٹی واردات ہے اور لاش کو تحویل میں لے کر زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقتول کا تعلق ڈنگہ خورد سے ہے۔ قاتلانہ حملہ میں محمد آصف موقع پر جاں بحق اور محمد راسب ولد حاکم علی ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ڈی ایس پی کھاریاں عرفان صفدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں لیاقت گجر بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔