جلاؤگھیراؤکیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

01:17 PM, 29 Jul, 2024

ویب ڈیسک: عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے, شیر پاؤ پل پر تقاریر و  جلاؤ گھیراؤ , کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور گلبرگ میں کینٹینر جلانے سمیت 5 مقدمات  میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ ودیگرسمیت درخواست ضمانت پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کا آفس جلانے , شیر پاؤ پل پر تقاریر و  جلاؤ گھیراؤ , کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور گلبرگ میں کینٹینر جلانے سمیت 5 مقدمات  میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ  کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت  اور ڈاکٹر یاسمین راشد ٫اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کی۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے 5 مقدمات میں بعد از گرفتاری   ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ملزمان نے استدعا کی کہ ایک سال سے ملزمان  جیل میں ہیں ضمانت پر رہائی دی جائے۔

ملزمان نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے , شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ , کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور گلبرگ میں کینٹینر جلانے سمیت 9 مئی کے 5 مقدمات  میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مقدمات میں بغاوت اور عوام کو  فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر   اسپیشل پراسیکیوٹرز سے ضمانتوں پر دلائل  طلب کر لیئے۔

 بعد ازاں عدالت نے  ضمانتوں پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں