ویب ڈیسک: حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ڈجکوٹ روڈ پر حجام کی دوکان میں اے سی پھٹنے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تھی۔
فوٹیج میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔ جھلسنے والے چاروں نوجوان الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج تھے۔
زخمی ہونے والوں میں سے چار نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان ، علی رضا ، نبیل اور علی انور کے نام سے ہوئی ہے۔