فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے ٹرپل سی پلس  کردی

04:02 PM, 29 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی ہے۔ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی سے پلس ٹرپل سی کر دیا ہے۔

فیچ اعلامیے کے مطابق  پاکسان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی،اپگریڈیشن بیرونی فنڈنگ کی مسلسل دستیابی پر زیادہ یقین کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 37 ماہ کے سٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔

فچ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کے مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں مدد کی، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، مزید بہتری کا بھی امکان ہے۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق   پاکستان کیلئے چیلنجنگ اصلاحات نافذ کرنا ضروری ہوگا، اصلاحات کے نفاذ میں ناکامی پر پاکستان کو بڑی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی،بڑی فنڈنگ کی ضرورت پاکستان کو کمزور کر دے گی،جس سے آئی ایم ایف پروگرام کی کارکردگی اور فنڈنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   پاکستان اور آئی ایم ایف 12 جولائی کو سٹاف لیول معاہدے تک پہنچ گئے،آئی ایم ایف بورڈ سے اگست کے آخر تک قرض کی منظوری ملنے کی توقع ہے،اس سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے مالی یقین دہانیاں حاصل کرنی ہونگی، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے مالی امداد کی نئی یقین دہانیاں کرانی ہونگی۔

مزیدخبریں