پاکستان میں 46 لاکھ لڑکیاں 15 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

04:14 PM, 29 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان میں 46 لاکھ لڑکیاں 15 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ یونیسف کی رپورٹ کے  مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ کم عمر بچیاں شادی شدہ ہیں۔

پاکستان میں ہر چھ میں سے ایک لڑکی کی لڑکپن میں شادی ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں 29 فیصد لڑکیاں 18 سال سے قبل دلہن بن جاتی ہیں۔ ان  میں سے 20 فیصد 19 سال تک ماں بن جاتی ہیں۔

پاکستان میں ہر بارہ میں سے ایک لڑکی کم عمری میں شادی کے بعد حاملہ ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک کم عمر شادی شدہ بچی ان پڑھ ہے۔ کم عمر لڑکیوں سے پیدا ہونے والے بچے کم وزن اور قبل از وقت پیدائش کے خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔

ایسے بچوں کو ایک سال کے اندر موت ہونے کے زیادہ خطرات لاحق  ہوتے ہیں۔ کم عمری کی شادی ماں اور بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ کم عمری کی شادی سے لڑکیوں کی صحت کی سہولیات تک رسائی کم ہوتی ہے۔ کم عمر بچیوں کی شادی ان کے  اپنے  مستقبل بارے فیصلہ سازی اور ان کی تعلیم مکمل کرنے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ 

مزیدخبریں