ویب ڈیسک: چیچہ وطنی تھانہ کسوال کے نواحی گاؤں 38 چودہ ایل سے اغواء ہونے والے تین ماہ کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے صلاح الدین کو اس کی ماں نے قریبی تالاب میں پھینک دیا تھا۔ خاتون نفسیاتی مریض ہے اس کی نشاندہی پر ہی بچے کی لاش برآمد کی گئی۔
بچہ گزشتہ روز دوپہر میں والد کے ساتھ سویا تھا جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ کسوال میں درج کرکے گاؤں کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے مزید کارروائی کا آغاذ کردیا۔