پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا

04:36 PM, 29 Jul, 2024

سلیمان چودھری

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ دنیا بھر کے 17 فیصد سے زائد مریض جن کی تعداد 88 لاکھ بنتی ہے ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ مجموعی طور پر  1 کروڑ26 لاکھ مریض ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پاکستان میں ہیں۔ 

عالمی ادارہ صحت کی نئی رپور ٹ کے مطابق دنیا میں روزانہ 3500 مریض ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام سے مر رہے ہیں ، پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے لحاظ سے مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر ہے اور یہاں مریضوں کی تعداد 1 کروڑ26 لاکھ بنتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا ان دس ممالک میں شمار ہوتاہے جہاں 80 فیصد ہیپاٹائٹس کے مریض رہتے ہیں ، پاکستان میں 44 فیصد نئے ہیپاٹائٹس سی کے کیسز غیر محفوظ طور پر انجکشن کے استعمال سے ہو رہا ہے۔ 

پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ اور سی کی 88 لاکھ بنتی ہے۔   پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور  سی کے 34 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہو جاتے ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایسے پائیدار اور جامع اقدامات اپنانے ہوں گے کہ جس سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کو 2030 تک ممکن بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں