مانیٹری پالیسی کا اعلان،سٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کر دی

04:45 PM, 29 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) سٹیٹ بینک  نے   مانیٹری پالیسی میں سو بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ مدت کیلئے شرحِ سود میں 1   فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ   شرح سود 19 اعشاریہ 50 فیصد کر دی گئی ،ایکسٹرنل اکاؤنٹ کو دیکھا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک  نے کہا کہ   مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی،پچھلے ماہ ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک آگئی ۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئی ہے،9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے سال کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے درآمدات پر کوئی قدغن نہیں ہے، مرکزی بینک کی کلیئرنس کے بغیر ٹرانزیکشن کروائی جاسکتی ہے،  درآمدات میں 1.4 ارب ڈالر کا ماہانہ اضافہ ہوا ہے،  اس کے باوجود زرمبادلہ ذخائر میں کمی نہیں آئی۔

گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ  رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال صفر سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا، رواں مالی افراطِ زر 11.5 فیصد سے 13.5 فیصد کے درمیان رہے گا جبکہ   میڈیم ٹارگٹ 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گا۔

مزیدخبریں