خاتون سے خاوند کے سامنے زیادتی کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

04:50 PM, 29 Jul, 2024

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں سرراہ ڈاکوٶں کی خاتون سے گن پوائنٹ پر خاوند اور بچی کے سامنے مبینہ زیادتی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ 

وزیراعلی پنجاب نےواقعہ پر نوٹس لینے کے بعد چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی ہے۔

ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ پولیس نے سرراہ گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ 

جاری خاکہ سے مشابہہ شخص کی فوری پولیس کو اطلاع کی جائے۔ ملزم کی نشاندہی کروانے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔  ملزمان گینگ ریپ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں