نیوٹرل کا لفظ غلط ہے، فوج کو غیر سیاسی ہونا چاہئیے،  بانی پی ٹی آئی

05:19 PM, 29 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرل کا لفظ غلط ہے، فوج کو غیر سیاسی ہونا چاہئیے،  قومی سلامتی سمیت کوئی بھی ادارہ  ہو سب پر تنقید کا حق ہے۔انہوں نے 5 اگست کو صوابی میں بڑے جلسے کا اعلان بھی کردیا۔

بانی پی ٹی آئی 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن احتجاج  کے بیان پر قائم ہیں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا۔

عمران خان نے کہا کہ   میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،   9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن احتجاج کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ  انھوں نے مجھے قتل کرنا تھا، میرے پاس ثبوت ہیں۔ اگر رینجرز آئے یا فوج آئی تو پر امن اختجاج کرنا ہے چاہے کنٹونمنٹ میں ہو، جہاں مسئلہ ہوگا وہاں ہی احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ   9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے، میں موجودہ حالات میں انتشار نہیں چاہتا، 5 اگست کو صوابی میں بڑے جلسے کا اعلان کرتا ہوں۔

عمران  خان نے کہا کہ   نیوٹرل کا لفظ غلط ہے، فوج کو غیر سیاسی ہونا چاہئیے، سوشل میڈیا پر تنقید کو ڈیجیٹل دہشتگردی قرار نہ دیں، قومی سلامتی سمیت کوئی بھی ادارہ ہو سب پر تنقید کا حق ہے۔

مزیدخبریں