فرانس: فائبر آپٹک نیٹ ورک پر "تخریب کاری" کی کارروائیوں کے بعد سروس کی بحالی کیلئے کوششیں تیز

06:08 PM, 29 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )  فرانسیسی حکام نے ملک کے کئی حصوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک پر " تخریب کاری" کی کارروائیوں کے بعد سروس کی بحالی کےلیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا۔

فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ چھ فرانسیسی خطوں میں متعدد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے فائبر آپٹک نیٹ ورک کو پیرس میں رات کے وقت تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی متاثر ہوئی۔

تخریب کاری کی کارروائیوں نےشمالی، مشرقی، جنوب مشرقی اور جنوب مغربی فرانس کے علاقوں کو متاثر کیا ہے۔ خیال رہےکہ تین روز قبل فرانس میں ریلوے نیٹ ورک کو متاثر کیا اور تیز رفتارٹرینوں کی آمدورفت میں خلل ڈالا۔ یہ واقعہ سمر اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل پیش آیا تھا۔

پیرس میں العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ تخریب کاری کی کارروائیوں سے فرانسیسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’ایس ایف آر‘ کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بات فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ پیٹریس ورگریٹ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہےجس میں ان کا کہنا تھا کہ پیر کو ملک میں تیز رفتار ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آ گئی ہے۔ تین دن تک تخریب کاری کی مربوط کارروائیوں سے ریلوے سسٹم متاثر ہوا۔ اس تخریب کاری سے اولمپک گیمز سے قبل ریلوےاسٹیشنوں میں افراتفری پھیلا دی تھی۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا کہ امکان ہےکہ گذشتہ ہفتے فرانسیسی نیشنل ریلوے کمپنی کے زیر انتظام ریلوے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے والی تخریب کاری کے پیچھے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کا ہاتھ ہے۔

مزیدخبریں