سرگودھا: بیہوش مبینہ بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم نکل آئی

07:24 PM, 29 Jul, 2024

ویب ڈیسک: سرگودھا میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو  حکام کے مطابق کال موصول ہوئی کہ خوشاب روڈ پر ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بتایاکہ جب معمر شخص کو ریسکیو کیا جارہا تھا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ شخص یہاں پر بھیک مانگتا ہے، معمر شخص کی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقلی کے دوران اس کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایاکہ جیب سے پاسپورٹ بھی ملا جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریسکیو عملے نےاس شخص کو رقم اور پاسپورٹ لوٹا دیے۔

مزیدخبریں