عوام موبائل فون خریدتے وقت محتاط رہیں، پی ٹی اے نے خبر دار کردیا

09:35 PM, 29 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )  کا کہنا ہے کہ صارفین ویب سائٹ پر اپنے موبائل فونز کی لازمی تصدیق کریں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) شہریوں کو محتاط رہنے کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو  شہریوں کو کلون یا ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا  گیا ہے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ  عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں! ہمیشہ اپنے قابل اعتماد دوکانداروں سے فون خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی شدہ ہے۔

پی ٹی اے نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ   ہمیشہ ڈبا پیک موبائل فونز خریدیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فون کا IMEI نمبر اس کے ڈبے پر موجود نمبر سے مماثل ہے اور باکس پر پی ٹی اے کی مستند اسٹیمپ موجود ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے  ہدایت کی کہ  صارفین ویب سائٹ پر اپنے موبائل فونز کی تصدیق کریں یا 8484 پر آئی ایم ای آئی ( IMEI) نمبر ٹیکسٹ کریں یا ڈی وی ایس ( DVS ) ایپ کا استعمال کریں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ  اگر کوئی صارف اسکیم کا شکار ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں وہ وینڈر سے رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دیں۔

مزیدخبریں