پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29جون ، 2021
07:01 AM, 29 Jun, 2021
پاکستان میں امن اور ترقی دشمن کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ بےنقاب ،لاہور دھماکے میں را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، را ،این ڈی ایس کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں مصروف،ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر خارجہ ڈوزئیر کی صورت میں حقائق بتا چکے،،کیا بین الاقوامی ادارے بھی ہندوستان کو کٹہرے میں لائے گی؟ سوالات اٹھنے لگےقومی اسمبلی کا آج ہنگامہ خیز اجلاس ، مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، وزیراعظم کی حکومتی اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، اپوزیشن نے بھی بجٹ منظوری رکوانے کے لئے کمرکس لیوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے،اس پرجلد قابو پا لیں گے، حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد بدترین معاشی حالات کا سامنا رہا،مشکل دور گزر گیا، اب اصلاحات کے مثبت نتائج نظرآئیں گےسندھ اسمبلی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی پراسپیکرسراج درانی کا ایکشن،تحریک انصاف کے 8 ارکان پر رواں سیشن میں پابندی عائد، سعید آفریدی، رابستان خان ، ارسلان تاج ، محمدعلی عزیز ، شاہنواز جدون ، بلال احمد اور راجہ اظہر شامل،اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی مذمت،کہا پی ٹی آئی اور اتحادیوں کوتقریر کی اجازت نہ دے کرجمہوری روایات کا قتل کیا گیاجعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت سے اجازت ملنے کے بعدآصف زرداری حاضری لگا کر واپس چلے گئے،ملزم مشتاق کو عدم پیشی پر حاضری کے لئے نوٹس جاری ،کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی