’کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا‘

08:19 AM, 29 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ چھ سیریز میں کامیابی حاصل کی، جب بھی ہماری ٹیم انگلینڈ آئی لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا ، انگلینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا.

ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا بلکہ بطور کھلاڑی کھیلتا ہوں، وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا ، دباؤ نہیں بلکہ اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں ، بابر اعظم اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر رکھتے ہیں ، ہمارا مڈل آرڈر کا تھوڑا مسئلہ ہے جس پر لڑکے محنت کررہے ہیں، ابھی دو کیپر ہیں زیادہ بھی ہوں تو مقابلہ مضبوط ہوگا، ہمارے زیادہ مسائل مڈل آرڈر کے ہیں، صہیب مقصود نے کراچی لیگ میں پانچویں نمبر پر کھیلا اور پرفارم کیا، صہیب مقصود کو جہاں موقع دیں گے وہ پرفارم کریں گے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپننگ کیلئے بابر اعظم اور مجھے جہاں قربانی دینا پڑی دیں گے ، ہمارا ٹیم کمبینیشن اب بہت اچھا بن گیا ہے، اس سیریز میں ہماری تمام کمی پوری ہونگی، پی ایس ایل کی جیت کو منانا مشکل ہے ، اب قومی ڈیوٹی پر ہوں ملتان سلطانز کی جیت ختم ہوگئی ہے، راشد لطیف کی کیپنگ مجھے بہت پسند تھی .اے بی ڈی ویلیئرز اور ذوالقرنین بھی میرے پسندیدہ کیپر رہے ہیں ، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے فینز ایک جیسے ہیں، یونس خان ہمارے لیجنڈ کھلاڑی ہیں.

مزیدخبریں