’لاہور دھماکہ میں ملک دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ‘

10:41 AM, 29 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے تانے بانے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ جوڑے ہیں ٗ اس حوالے سے تمام عوامل کو بے نقاب کرنا چاہیے ٗ انٹیلی جنس ادارے ٗ پولیس اور پنجاب کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ادارے اس معاملے میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور دھماکے کی تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس اداروں،پنجاب کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں،ہمارے اداروں نے سائنٹفک انداز میں تفتیش کو آگے برھایا،ادارے نہ صرف معاملے کی تہہ تک پہنچے بلکہ ذمہ داروں کی گرفتاریاں عمل میں لائے، مستعد اداروں نے، انتہائی کم وقت میں ملوث عناصر کو پوری طرح بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے پیچھے ملک دشمن ایجنسیوں کی طرف اشارہ کیا ہے، ٹیرر فنانسنگ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو بھی جامع تحقیقات کرنی چاہئیں، ان عوامل کو بے نقاب کرنا چاہیے جو اس طرح کی کارروائیوں کیلئے مالی اعانت فراہم کرتے ہیں۔
مزیدخبریں