حریم شاہ سے شادی کی خبروں پر سعید غنی کا ردعمل

10:47 AM, 29 Jun, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(ویب ڈیسک) سعید غنی نے حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیدی.

سندھ کے وزیر تعلیم کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے.

انہوں نے مزید کہ االحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، حریم شاہ کے اس دعویٰ کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی تھی ، بعد ازاں کئی صوبائی وزراء کی جانب سے شادی کی خبروں کے بعد تردید سامنے آئی ہے.

نجی ٹی وی سے گفتگو میں حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا شوہرکراچی میں رہائش پذیر ہیں اور سندھ حکومت میں صوبائی وزیرہیں جبکہ شادی کی تقریب میں2،3صوبائی وزیروں نےبھی شرکت کی.

مزیدخبریں