’ہر ایرے غیرے کا نام میرے ساتھ نہ جوڑا جائے ‘

11:23 AM, 29 Jun, 2021

اویس
کراچی ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر بدنام ز مانہ حرکات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے شادی کا اعلان کیا تو پاکستان بھر میں ان کے مداحین نے اس شخص کا کھوج لگانے کی کوششیں شروع کر دیں مگر اب حریم شاہ نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ان کا نام جن بھی اشخاص کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے وہ سب فرضی ہیں۔انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ میں بہت ہی واضح الفاظ میں صرف یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ کسی بھی ایرے غیرے کا میرے ساتھ نام کا نہ جوڑا جائے ٗ اس سے پہلے نہ میرا کوئی دوست تھا اور نہ ہی میں کسی کے ساتھ تعلق میں تھی ٗ اگر ہم کسی کو اپنی آئی ڈی سے پروموٹ کر رہے ہوتے ہیں یا کسی کے ساتھ ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا آپ کے ساتھ کوئی تعلق ہےانہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا ٗ اس لئے جن بھی ایرے غیرے لوگوں کی میرے ساتھ تصاویر شیئر کی جا رہی ہے ان کو ڈیلیٹ کریں ۔ میری آئی ڈی پر اگر کوئی بھی شخص اس سے پہلے آیا ہے تو وہ صرف پرموشن کی غرض سے تھا ٗ میرا اس سے پہلے کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ٗ اگر کسی سے کوئی رشتہ ہوتا تو میں اس کا اقرار کرتی۔ اب میرا ایک تعلق ہے تو میں اس کا اقرار کر چکی ہوں۔
مزیدخبریں