متحدہ عرب امارات کی پاکستان سمیت 5 ممالک پر سفری پابندیوں میں توسیع
02:00 PM, 29 Jun, 2021
ابو ظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان سمیت پانچ ممالک سے فلائٹ آپریشن کی بندش میں 21 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔امارات حکومت نے فضائی سفر کے لیے عائد کردہ پابندی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ یہ پابندیاں 21 جولائی تک جاری رہیں گی جس کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ یو اے ای ایوی ایشن نے پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کیا ہے۔