پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

03:20 PM, 29 Jun, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کے سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ اعلانیہ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی۔ صوبائی وزیر کی جانب سے طالب علموں اور ان کے والدین سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی۔دوسری جانب ایف ڈی ای نے پریپ سے ساتویں کلاس کے تمام بچوں کو پرموٹ کرنے جبکہ آٹھویں کے مخصوص مضامین میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اور 18 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزیدخبریں