دانیہ ملک کے انسٹاگرام اکائونٹ پر عامر لیاقت کی کئی ویڈیوز شیئر

08:50 AM, 29 Jun, 2022

احمد علی
دانیہ ملک کے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے شوہر عامر لیاقت کی ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ وہ اب ایسا کیوں کر رہی ہیں؟ آخر ان کے دل میں کیا خلش ہے۔ دانیہ ملک کے اکائونٹ پر عامر لیاقت کی جو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں ان میں وہ مختلف گانوں پر لپ سنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ برائے مہربانی سوشل میڈیا پر تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ تفریح کے لیے ذاتی چیزوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی کو اس جرم کی سزا ملنی چاہیے۔ وہ اپنے غلط کاموں کی وجہ سے اپنی بہترین زندگی گزار رہی ہے۔ دانیہ کے انسٹاگرام پر دونوں کی وہ والی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جب ان کی سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو ہوئی تھی۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ وہ میں ابھی اس مقدمے بارے ہی آپ سے بات کر سکتی ہوں۔ دانیہ ملک کے حوالے سے میرے وکیل ہی بات کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں