ضِد چھوڑ دیں مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں، دعا کا نیا ویڈیو پیغام
09:51 AM, 29 Jun, 2022
پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں. دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر نے یوٹیوبر 'زنیرا' کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے جو کے لوگوں کی جانب سے پوچھے گئے تھے . یوٹیوبر زنیرا کی جانب سے سوال کیا گیا جو کے 'سوشل میڈیا پر کمنٹ کر کے پوچھا گیا تھا کہ اللہ کرے آپ کی بھی ایسی بیٹی ہو اور وہ گھر سے بھاگے'۔ اس سوال کا جواب دعا نے ان الفاظ میں دیا کہ 'میں اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھوں گی اور اس کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے اور وہ جب چاہے مجھ سے ایسی باتیں شیئر کرلے. دعا زہرا نے اپنے والدین کو بھی پیغام دیا اور ان سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہا کہ ’ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں، میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے اور آپ سب میرے شوہر ظہیر کی عزت کریں۔ لائیو سیشن کےدوران دعا نے تمام یوٹیوبرز کے لیے یہ پیغام دیا کہ 'میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے، یہ سب بند کردیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے'. واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔