چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ غداروں نے امریکا کے ساتھ مل کرمنتخب حکومت ختم کی، جو حکومت مسلط کی وہ30سال سے چوری کر رہے ہیں،ہم نے اپنے دور میں 55 لاکھ نوکریاں دیں.
اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کر دیئے گئے، کرائم منسٹر اور بیٹوں پر 24 ارب کے کیسز ہیں، مقصود چپڑاسی مر گیا، 3گواہ بھی مر گئے، موجودہ حکومت نے پیٹرول،ڈیزل،بجلی آٹا سب مہنگا کر دیا، انہوں نے آتے ہی کرپشن کیس اور نیب کوختم کردیا، ہم نے 55 لاکھ نوکریاں دیں جو اکنامک سروے میں ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اکنامک سروے کہتا ہے17سال میں بہترین کارکردگی ہمارے آخری2سال میں تھی، اکنامک سروے کو موجودہ حکومت نے جاری کیا ہے، ریکارڈ ٹیکس وصولی اور ریکارڈ برآمدات ہمارے دور میں تھیں.
انہوں نے مزید کہا دو جولائی کو اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے بڑا جلسے میں قوم یہ پیغام دے گی کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہمیں نامنظور ہے، اور ہم کسی بھی قسم کے NRO2 کو تسلیم نہیں کرتے۔