مخالفین کا ڈر یہ ہے کہ ادارے مداخلت نہیں کررہے،بلاول

10:47 AM, 29 Jun, 2022

احمد علی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، صاف و شفاف انتخابات اور عوام کے معاشی حقوق کیلئے تین نسلوں سے جدوجہد کررہی ہے، اور اس دوران ہم نے ہر فرعون، ہر ظالم اور ہر آمر کا مقابلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کا ڈر یہ ہے کہ ادارے مداخلت نہیں کررہے، کیونکہ جب مداخلت نہیں ہوتی ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے نیوٹرل رہیں گے تو غیر جمہوری جماعتیں جیسے عمران خان کی جماعت جیت نہیں سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی کچھ کتھ پٹلیاں ہیں جو آمریت میں کھڑی ہوتی ہیں۔
مزیدخبریں