21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

11:27 AM, 29 Jun, 2022

احمد علی
پبلک نیوز: پشاور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ یوٹیوبر اور بلاگر کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی اور دوستوں کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ہے، عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ عبد اللہ خٹک آغا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے‘۔ اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی‘۔ یاد رہے کہ یوٹیوب پر عبداللّہ خٹک کے 82 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں 92 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ٹوئٹر پر ’عبداللّہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے،جبکہ سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد شدید دُکھ کا اظہار کر رہی ہے۔
مزیدخبریں