تنخواہ دار طبقے کیلئے بُری خبر، تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

12:30 PM, 29 Jun, 2022

احمد علی
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں مالی سال 23-2022 کے وفاقی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی، نئی ٹیکس شرح کی ترامیم بھی منظور کر لی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف ختم کر دیا گیا، ماہانہ 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا۔ ماہانہ ایک سے 2 لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس سالانہ اور ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصد کی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہو گا۔ 2 لاکھ روپے سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہو گا۔ 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا۔
مزیدخبریں