پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی
02:36 PM, 29 Jun, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروادیا۔ اس سلسلے میں سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے ذاتی وجوہات کی باعث استعفیٰ دے رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے۔