پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا ، عمر ایوب کے بعد ایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ آگیا

12:34 AM, 29 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کاشیرازہ بکھرنےلگاسیکرٹری جنرل عمرایوب کےبعدکورکمیٹی سےجنیداکبرنےبھی استعفیٰ دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف میں اختلافات دن بدن بڑھنےلگےایک کےبعدایک استعفاآنےلگا،سیکرٹری جنرل عمرایوب کےبعدکپتان کےایک اورکھلاڑی نےکورکمیٹی سےاپنااستعفیٰ دےدیا، پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید اکبر نے کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید پارٹی قیادت کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے ۔
جنیداکبرکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ بنوں گا ، بانی پی ٹی آئی پر میری جان بھی قربان لیکن میں تحریک انصاف کے کارکنان کو خبردار کرنا چاہتا ہوں مخصوص لوگ خان صاحب سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے، ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑاے، میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

 فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی پی ٹی آئی تک میری رسائی ہے میں کورکمیٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں، ورکرز کے ساتھ مل کر خان صاحب اور صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان سے احتساب کیلئے تحریک شروع کریں گے۔

مزیدخبریں