ویب ڈیسک :پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے بنکاک میں ہونے والے اپنے 13 ویں انٹرنیشنل میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی فتح کا تسلسل برقرار رکھا۔
باکسر عثمان نے اپنے تھائی حریف کو ناک آئوٹ کے ذریعے شکست دے کر 13-0 کا ریکارڈ برقرار رکھا۔
میچ کے بعد انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پاکستانی سٹار باکسر کا کہنا تھا کہ یہ میچ ورلڈ یوتھ باکسنگ کے دفاعی چیمپئن کے طور پر کھیلنا تھا مگر میچ فیس نہ ہونے کے سبب انہیں اپنے ٹائٹل کو چھوڑنا پڑا۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے 9-10 سال محنت کی ہے مگر حکومت کی سپورٹ نہ ہونے کے سبب انہیں فیس بھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔