سابق آرمی چیف کےخلاف غداری کامقدمہ چلایاجائے،بابراعوان

11:24 AM, 29 Jun, 2024

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) بابراعوان نےکہا ہے کہ یہ ایسا ٹولہ ہے جو باجوہ سے فائدہ لیتا ہے،سابق آرمی چیف کا ٹرائل ہوا اور اسکو سزا ہوئی،جنرل باجوہ کے خلاف فوری غداری کا مقدمہ بنائیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستان عوام پر حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  کے باہر بابراعوان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 کیسز میں پیش ہوئے ہیں، پولیس ہم کو دیکھ کر بھاگ رہی ہے،لاہوریوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ فائل پڑھ لیں،9 مئی کو واقع ہوا ہے 9 مئی کو نہ زین لاہور میں اور نہ ہی عمر ایوب لاہور میں تھے۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ سائفر بہانا بنا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئیں،7 وزیراعظم اور 2 صدروں کا ٹرائل ہوا،بانی پی ٹی آئی عمران خان آئے گا تو استحکام آئےگا انکے بغیر استحکام نہیں آئے گا،ہم نے عدالت میں بتایا ہم آگے دوڑنے والے نہیں،یہ ایسا ٹولہ ہے جو باجوہ سے فائدہ لیتا ہے،سابق آرمی چیف کا ٹرائل ہوا اور اسکو سزا ہوئی،جنرل باجوہ کے خلاف فوری غداری کا مقدمہ بنائیں۔

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب 

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل کا بجٹ فارم 47 کی حکومت نے پاس کرایا یہ اکنامک ہٹ مین کا بجٹ ہے یہ پاکستانی عوام کے خلاف حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، گورنمنٹ کے ایک شخص نے میری بات کی تردید نہیں کی، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی حکومت کہہ رہی ہے گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں یونٹ ستر روپے تھا اور اب پچاسی روپے ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی عدالتوں میں گھومنا پڑتا ہے، میں پارلیمان کے کام میں بہت زیادہ مصروف ہوں محسوس کیا کہ اپنے کام کے ساتھ پورا وقت نہیں دے رہا اس لئے عہدے سے استعفیٰ دیا، عدت کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

مزیدخبریں