حافظ آباد میں موسلادھاربارش،لاہور میں کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نےنوید سنادی

12:43 PM, 29 Jun, 2024

ویب ڈیسک: حافظ آباد و گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس سے متعدد فیڈرٹرپ،جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی بند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے،تیز ھوا اور بارش سے گرمی کی شدت میں کمی  ہوئی ہے جبکہ لاہور میں بھی آج شام کو  بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رات کے اوقات میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند  مقا مات پر آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے اور خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق چترال،ایر اور لو ئر دیر،سوات،شانگلہ،بونیر،مالا کنڈ،باجوڑ،کو ہستان،بٹگرام،ایبٹ آباد،مانسہر ہ،تورغر،ہری پور اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور،مردان،نوشہرہ، چارسدہ،کرم،کوہاٹ،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانگ اور ڈی آئی خان میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور شہر پشاو رکا کم سے کم درجہ حرارت 31جبکہ زیادہ سے ذیادہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کاامکان ہے۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مری ،گلیات، راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، گوجرانوالہ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ،  وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین  ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد،  لاہور  اور بہاولنگر  میں آندھی گرج چمک کے ساتھ چند مقامات  پربارش  کا امکان ہے۔

بلوچستان بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کا امکان ہے اور ژوب، موسیٰ خیل،شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان،  ڈیرہ بگٹی   خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر   آندھی گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے۔

سندھ بارش

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم    گرم اور  مرطوب رہنے کا امکان ہے اور مٹھی ، تھرپارکر ،عمر کوٹ ، میرپور خاص  اور بدین  میں چند مقا مات پر ا ٓندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ   سندھ  کے ساحلی اضلاع میں  چند مقامات پر ہلکی بارش  ہو سکتی ہے اور کشمیر میں مطلع جزوی  ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر   بارش  کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں  موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود  رہنے کی توقع ہے۔

کراچی بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کےعلاقوں شارع فیصل، اولڈ سٹی ایریا، صدر، سول لائن کے اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں بھی کمی ہوئی ہے جبکہ کلفٹن، نیلم کالونی اور سی ویو کے اطراف بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مرطوب موسم کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی ،آج کم سےکم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں