عمرایوب کوزدکوب کرنےوالےشیرافضل مروت کے کارکن نکلے،رپورٹ طلب

02:20 PM, 29 Jun, 2024

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر کارکنان کی عمر ایوب سے ہاتھاپائی کا معاملہ،اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے والے شیر افضل مروت کے کارکن نکلے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے ساتھ ہاتھاپائی کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں نے رپورٹ تیار کر لی،رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائے گی،اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے والے کارکنان شیر افضل مروت کے تھے،ہاتھاپائی کا معاملہ شیر افضل مروت کے کہنے پر پیش آیا،کارکنان نے عمر ایوب کو زدکوب کیا اور گاڑی پر مکے برسائے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں،شیر افضل مروت مسلسل نظر انداز ہونے سے ذہنی دباؤکا شکار ہیں،شیر افضل مروت پی ٹی آئی رہنماؤں کو نذر انداز کر کے جلسوں کی قیادت کر چکے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو نظر انداز کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں