دلہن کو شادی پرسفیدگاؤن پہننےپرموت کی سزا،مگرکیوں؟جانئے

02:29 PM, 29 Jun, 2024

طیبہ نقشی

ویب ڈیسک : (طیبہ نقشی )  آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے کالے شیشے نہ صرف آپ کی فیشن سینس کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ آپ کو گرمی سے بھی بچاتے ہیں۔ لیکن  کبھی سنا ہے کہ دھوپ کا چشمہ لگانے سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق دنیا میں ایک ایسا ملک ہے جہاں دھوپ کتنی ہی کیوں نہ ہو، آپ کالا چشمہ نہیں پہن سکتے۔ اگر آپ نے پہن لیا تو آپ کی خیر نہیں ۔ یہی نہیں یہاں کی دلہنیں اپنی شادی پر سفید گاؤن بھی نہیں پہن سکتیں۔ اگر آپ کسی دوسرے ملک کا گانا سنتے ہیں تو اور بھی مصیبت ہے۔ دشمن ملک کا گانا سن لیا تو پھانسی کی سزا مل کررہے گی ۔

یہ سب کچھ  کہیں اور نہیں شمالی کوریا میں ہو رہا ہے۔ حکمران کم جونگ ان جنوبی کوریا کو دشمن ملک سمجھتے ہیں۔ اس لئے دشمن ملک کی  کوئی بھی چیز، وہ نہیں چاہتے کہ شمالی کوریا کے لوگ اپنائیں ۔ جنوبی کوریا میں شادی کے دوران دولہنیں سفید گاون پہنتی ہیں ، یہ ان کے کلچر کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہی دیکھ کر شمالی کوریا کی لڑکیاں بھی گاون پہننے لگیں۔ اس بات سے کم جونگ ان اتنے خفا ہوگئے کہ انہوں نے سیکورٹی فورسیز کو حکم دے دیا کہ اگر کوئی ایسا کرتا نظر آئے تو اس کو سزا دی جائے ۔ 

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکار شادی والے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں، وہاں لوگوں کی تلاشی لیتے ہیں کہ کہیں کوئی ساوتھ کوریا کے کلچر والے کپڑے تو نہیں پہنے ہیں ۔ لوگوں کو فیشن ایبل کپڑے پہننے سے روکا جارہا ہے ۔ دلہا دلہن کو اپنی پیٹھ پر نہیں اٹھا سکتا ۔ ایسا کیا تو سزا طے ہے ۔ لوگوں کے فون کی بھی تلاشی لی جارہی ہے ۔ دیکھا جارہا ہے کہ کہیں وہ جنوبی کوریا کے کسی شخص کے رابطے میں تو نہیں ہے ۔

مزیدخبریں