چیف جسٹس صاحب آپ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے آئین و قانون کا ساتھ دیں،حامد خان

02:45 PM, 29 Jun, 2024

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) حامد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب لگتا ہے حکومت کے جھانسے میں آ کر سارے اصول توڑنے پر اتر آئے ہیں،ہم توقع رکھتے تھے کہ آپ آزاد چیف جسٹس ثابت ہوں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے آئین و قانون کا ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن سینیارٹی کے اصول کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے باہر نہیں نکل سکتا ہے،ہمیں اس کے لیے جنگ لڑنی چاہیے، لاہور ہائیکورٹ بار سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلینج کریں، چیف جسٹس صاحب لگتا ہے حکومت کے جھانسے میں آ کر سارے اصول توڑنے پر اتر آئے ہیں۔

حامد خان نے کہا کہ چند ماہ بعد وہ ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس ہوں گے، اس کے بعد ان کی بطور چیف جسٹس کارکردگی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی،ہم پھر بھی چیف جسٹس سے کہیں گے کہ ہم آپ سے بہت توقعات رکھتے تھے،ہم توقع رکھتے تھے کہ آپ آزاد چیف جسٹس ثابت ہوں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے آئین و قانون کا ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی  میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔

حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اس فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر  پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مزیدخبریں